پی ایس ایل فائنل کے آن لائن ٹکٹ ہفتے سے فروخت ہونے کا امکان

لاہور: 

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی ایس ایل کے فائنل کے لیے آن لائن ٹکٹنگ ہفتے سے شروع کیے جانے کا امکان ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں تقریباً 25 ہزار تماشائیوں کی گنجائش ہے جب کہ پی ایس ایل فائنل کے لیے 4 انکلوژرز عمران خان، فضل محمود، وسیم اکرم اور وقار یونس کی ٹکٹ 12 ہزار روپے کی فروخت کی جائے گی۔ اے ایچ کاردار، رمیز راجہ، جاوید میاں داد اورعبدالقادر انکلوژرز کا ٹکٹ 8 ہزار میں فروخت ہوگا جب کہ حنیف محمد، ماجد خان، ظہیر عباس، امتیاز احمد، سعید احمد، انضمام الحق، نذر محمد اور قائد انکلوژرزکے لیے 4 ہزار کا ٹکٹ خریدنا ہوگا تاہم جنرل انکلوژز میں داخلہ فیس 500 روپے کی ہوگی یہ انکلوژرز سعید انور اور سرفراز نواز کے نام سے منسوب ہیں۔

تبصرے بند ہیں.