گلوکاری میں واپسی پرملنے والاپیار بیان نہیں کیا جاسکتا، ناہید اختر
لاہور: ریڈیو سمیت ہر جگہ سے سیکھا ، ٹی وی پر خود کو دیکھ کر خوشگوار حیرت ہوتی، سب سے زیادہ مزہ سامعین کے سامنے گا کر آتاہے۔ ان خیالات کا اظہار معروف پلے بیک سنگر ناہید اخترنے الحمراء آرٹ کونسل کی طرف سے اپنے اعزاز میں ہونے والی تقریب میںکیا۔انھوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ اس نے مجھے سب کچھ دیا ،ایک گھریلو عورت ہونے کے ناطے مجھ پر بہت سی ذمے داریاں تھیں جس پر شوبز سرگرمیاں ترک کردیںماشاء اللہ دو بچے ایک بیٹا اور بیٹی ہیں جو اب کالج جاتے ہیں۔ اب فیصلہ کیا ہے کہ دوبارہ سے کچھ کیا جائے اس میں میرے شوہر نے بھرپور ساتھ دیا ہے۔ ناہید اختر نے کہا کہ آج 22 سال بعد واپسی پر جو پیار ملا اسے لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا ۔ مجھے آج تک جو شہرت ، عزت اور اعزازات ملے وہ آپ کی والہانہ محبت کا ہی نتیجہ ہے ۔ میں اب دوبارہ سے آپ کی خدمت کرنے آئی ہوں
تبصرے بند ہیں.