مختصر وقت میں دورے پرجانا ممکن نہیں تھا، عامر اطلس

کراچی: ایشین اسکواش چیمپئن عامراطلس خان نے کہا ہے کہ میں مکمل طور پر فٹ اورکسی بھی عالمی مقابلے میں شرکت کی بھرپور قوت اور صلاحیت رکھتا ہوں. پی ایس بی کے صدر کا شکریہ جنھوں نے میرے اصولی موقف کو تسلیم کرتے ہوئے عالمی ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں شرکت کی خصوصی اجازت دی،لیکن فیڈریشن نے مجھ سے قومی ٹیم کی روانگی سے12 گھنٹے قبل رابطہ کیا،مختصر وقت میں میرے لیے دورے پرجانا ممکن نہیں تھا، قومی نمبر ون کھلاڑی نے کہا کہ صدر فیڈریشن اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے گذشتہ روز مجھے عالمی ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کے لیے قومی ٹیم میں شامل کرنے کی ہدایت جاری کی، جس پر میں ان کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں لیکن میرے یہ قطعی ممکن نہیں تھا کہ محض 12 گھنٹے میں روانگی کی تیاری کر پاتا۔

تبصرے بند ہیں.