لاہور: نیشنل کرکٹ اکیڈمی سینٹرل کنٹریکٹ رکھنے والے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ میں ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سمیت متعدد کھلاڑی فٹنس معیار تک نہ پہنچ سکے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق دورہ انگلینڈ سے قبل نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کا مرحلہ جاری ہے جس میں کھلاڑیوں کی فٹنس کا معیار 17 پوائنٹس رکھا گیا تھا جب کہ دیگر ممالک کھلاڑیوں کے لئے فٹنس کا معیار 20 پوائنٹس رکھتے ہیں۔ پی سی بی کی جانب سے فٹنس معیار میں نرمی برتنے کے باوجود ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سمیت عمراکمل، سعید اجمل، صہیب مقصود اور ذوالفقار بابرفٹنس معیارپر پورا نہ اترسکے۔
بلے بازصہیب مقصود ، مایہ ناز اسپنرسعید اجمل اورذوالفقاربابر 100 فیصد فٹنس نہ ہونے اور فٹنس مسائل کے باعث ٹیسٹ ہی مکمل نہ کرسکے جب کہ عمراکمل بھی مطلوبہ معیار پر پورا اترنے میں ناکام رہے اور انہوں نے 16 پوائنٹس حاصل کئے۔ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نومنتخب کپتان سرفراز احمد بھی اپنے گزشتہ معیار کو برقرار نہ رکھ سکے۔
تبصرے بند ہیں.