Latest National, International, Sports & Business News

شعیب اختر نے آرتھر کو ازخود 8 ماہ کی ڈیڈ لائن دے دی

کراچی:  سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے نئے کوچ مکی آرتھر کو ازخود 8 ماہ کی ڈیڈ لائن دے دی، وہ کہتے ہیں کہ نئے ہیڈ کوچ اس عرصے میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی میں بہتری نہ لاسکیں تو گھر واپس لوٹ جائیں۔

ان خیالات کا اظہار شعیب نے ایک انٹرویو میں کیا۔ سابق پیسر نے کہا کہ نئے کوچ مکی آرتھر کافی تجربہ کار اور وہ جنوبی افریقہ و آسٹریلیا جیسی بڑی ٹیموں کے ساتھ کام کرچکے، مگر میں سمجھتا ہوں کہ یہ جاننے کے لیے 8 ماہ بہت ہوں گے کہ وہ ٹیم پرفارمنس میں تبدیلی لاتے یا پھر اپنے سے پہلے والوں کی طرح گھر لوٹ جاتے ہیں، اس عرصے کے دوران ہم نے بہت اہم سیریز کھیلنی ہیں، اسی اندازہ ہوجائے گا کہ وہ ہمارے کرکٹ کھیلنے کے انداز کو نئی سمت دے پاتے ہیں یا پھر خود الوداع کہنے کا فیصلہ کرتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.