رائس ایکسپورٹرز جنوبی افریقہ پرتوجہ دیں، پاکستانی سفارتکار
کراچی: جنوبی افریقہ میں تعینات پاکستان کے سیکریٹری کمرشل قمر زمان نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کی 106 ارب ڈالر کی درآمدات میں سے پاکستان 20 فیصد حصہ بھی حاصل کرلے تو ملکی برآمدات دگنی کی جاسکتی ہیں۔ یہ بات انہوں نے رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین جاوید علی غوری اور ان کے ہمراہ آنے والے پاکستانی وفد کے اراکین کو دیے گئے عصرانے کے موقع پر کہی، اس موقع پر جاوید علی غوری، ڈپٹی لیڈر جاوید تارمحمد،کنوینر محمد ندیم صادق،ٹیکامل،اظہرحسین ہاشمی اور دیگر نے بھی اظہارخیال کیا۔ قمرزمان نے بتایا کہ جنوبی افریقہ میں انڈسٹری نہ ہونے کے برابر ہے اور اس کا بنیادی انحصار درآمدات پر ہے اور یہی نہیں بلکہ جنوبی افریقہ کو گیٹ وے کے طور پر استعمال کرکے پورے افریقہ تک پاکستانی مصنوعات کو پھیلایا جاسکتا ہے، ضرورت صرف توجہ دینے کی ہے، خاص طور پر ایسی صورتحال میں جب افریقی ممالک میں پاکستانی مصنوعات پسند بھی کی جاتی ہیں، سیمنٹ اس کی بہتری مثال ہے کیونکہ جنوبی افریقہ میں 90 فیصد سیمنٹ کی ضرورت پاکستان پوری کرتا ہے، اگر مارکیٹنگ کے جدید طریقوں کو اپنایا جائے تو غذائی اشیا، مصالحہ جات، ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل اور دیگر شعبوں کی درآمدات میں پاکستانی برآمدکنندگان بھاری حصہ حاصل کرکے اپنے کاروبار کو وسعت دے سکتے ہیں جس سے ملک کو درپیش زرمبادلہ کی کمی بھی پوری کی جاسکے گی۔
تبصرے بند ہیں.