لالی ووڈ اسٹارز تقریبات میں شرکت کا معاوضہ وصول کرنے لگے
لاہور: زندہ دل لوگوں کے شہر لاہور سمیت ملک کے تمام بڑے شہروں میں فیشن اسٹور، بوتیک اورفاسٹ فوڈ ہوٹلوں کی لانچنگ کوکامیاب بنانے کے لیے ایونٹ مینجمنٹ اداروں نے فیشن، میوزک اور فلم ، ٹی وی کی معروف شخصیات کومدعوکرنا معمول بنالیا۔ ایونٹ مینجمنٹ اداروں کی جانب سے ایونٹس کوچارچاند لگانے کے لیے آرگنائزر سے بھاری رقوم وصول کی جاتی ہیں۔ ایونٹ مینجمنٹ ادارے فلم، ٹی وی، فیشن اورمیوزک کے ’سپراسٹارز‘ کوان تقریبات میں شرکت کے لیے معاوضہ ادا کرتے ہیں جب کہ ’’بی کیٹگری‘‘ کے ماڈل، فنکاراورگلوکاروںکومعاوضہ کے بغیرہی پروموشن کے لیے مدعو کیا جاتا ہے۔ لاہور اس مد میں بھاری رقوم وصول کی جاتی ہیں ، دیگربڑے شہروںمیںمنعقد کیے جانے والے فیشن ہاؤسز، بوتیک، فاسٹ فوڈ ہوٹلوںکی لانچنگ پردکھائی دیتی ہے۔ لالی وڈ اسٹارشان اورمعمررانااس سلسلہ میں سب سے آگے ہیں۔وہ ایسی تقریبات میں شرکت کے لیے دولاکھ روپے معاوضہ لیتے ہیں جب کہ اداکارہ ریشم، نور،ثناء ایک لاکھ روپے وصول کرتی ہیں اوروہ صرف آدھ گھنٹہ تقریب میں گزار کرواپس چلی جاتی ہیں۔اسی طرح فیشن انڈسٹری سے سپرماڈل ایمان علی بھی ایک لاکھ روپے وصول کرتی ہیں۔ اسی طرح ریما اوردیگرفنکاروں کو مدعو کرنے کے لیے ایونٹ مینجمنٹ کمپنیاں رقوم ادا کرتی ہیں لیکن اداکارہ میرا اس دوڑ میں خاصی پیچھے ہیں۔ ان کو فیشن شو میں توریمپ پرواک کرنے کے لیے پیسے ادا کیے جاتے ہیں مگرلانچنگ تقریبات میں شرکت کے لیے انہیں مدعو ہی نہیں کیا جاتا۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ ان تقریبات میں جوکلاس شرکت کرتی ہے ان میں اداکارہ میرا کوپسند نہیں کیا جاتا۔ اسی طرح فیشن انڈسٹری کے معروف ڈیزائنربھی کچھ تقریبات میں شرکت کے باقاعدہ معاوضہ لیتے ہیں اوراکثرتقریبات میں تعلق کی بنا پرشریک ہوتے ہیں۔ دیکھاجائے تویہ ٹرینڈ تیزی کے ساتھ کامیاب ہورہاہے اورتمام بڑے شہروںکے پوش علاقوں میں قائم مارکیٹوں میں اب آئے روز ایسی تقریبات کا انعقاد دکھائی دیتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض اوقات کراچی سے تعلق رکھنے والے معروف فنکاروںکو مدعو کرنے کے لیے منہ مانگی رقم دینے کے ساتھ ساتھ فرسٹ کلاس ٹکٹ اورفائیواسٹارہوٹل میں قیام بھی دیا جاتاہے۔
تبصرے بند ہیں.