آئی پی ایل کے چیرمین راجیو شکلا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
نئی دہلی: انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے چیرمین راجیو شکلا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ نئی دہلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انڈین پریمیئر لیگ کے چیرمین راجیو شکلا نے کہا کہ آئی پی ایل میں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل سامنے آنے کے بعد اب میرے لئے یہ ممکن نہیں کہ اپنے عہدے پر فائض رہوں لہٰذا میں نے چیرمین شپ سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سری نواسن کے داماد کے ملوث ہونے کے بعد ان پر بھی ہرگزرتے دن کے ساتھ مستعفیٰ ہونے کے لئے دباؤ بڑھ رہا ہے تاہم وہ کسی بھی صورت مستعفیٰ ہونے کو تیار نہیں جب کہ گزشتہ روز سری نواسن کے استعفیٰ نہ دینے پر بھارتی کرکٹ بورڈ کے خزانچی اجے شرکے اور سیکریٹری سنجے جگالے احتجاجاً اپنے عہدوں سے مستعفیٰ ہوچکے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.