اعصام الحق اورجولین راجر کی جوڑی فرنچ اوپن ڈبلز کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئی
پیرس: پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اوران کے ڈچ پارٹر فرنچ اوپن مینز ڈبلز کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے ہیں۔اعصام الحق اور ان کے ڈچ پارٹنر جین جولین راجر کی فرنچ اوپن میں کامیابی کا سلسلہ جاری ہے، اعصام الحق اور جولین راجر کا مینز ڈبلز میں الجاز بیڈین اور گریگا زملجا سے مقابلہ ہو ا جس میں انہوں نے اسٹریٹ سیٹس میں فتح حاصل کی، پہلا سیٹ اعصام اور راجر ٹائی بریکرتک لے جانے میں کامیاب رہے اور اس میں 5 -7 سے فتح حاصل کی، دوسرے سیٹ میں پاک ڈچ جوڑی نے اپنی حریف ٹیم کو باآسانی 1-6 سے شکست دے کر تیسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔
تبصرے بند ہیں.