سلمان کو پہلی کامیابی فلم ’’میں نے پیار کیا‘‘ سے ملی
کراچی: معروف بھارتی اداکار سلمان خانان دنوں اپنی دونئی آنیوالی بھارتی فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ سلوبھائی فلم انڈسٹری اور اپنے چاہنے والوں میں سلمان خان کے نام سے جانے جاتے ہیں ان کا اصل نام عبدالرشید سلیم ہے انھوں نے کیرئیر کا آغاز 1988 میں بھارتی فلم ’بیوی ہوتوایسی‘ سے کیا تاہم انکو اس فلم کا کوئی خاص رسپانس نہ مل سکا مگر سلو بھائی نے خود پر مایوسی ک ابادہ نہیں چڑھایا بلکہ وہ مسلسل جدوجہد کرتے رہے یوں انکو پہلی کامیابی 1989 میں فلم’میں نے پیار کیا‘ سے حاصل ہوئی جس پرانھیں فلم فیئرایوارڈ ملا، 1990 میں سلمان خان نے فلم ’’کچھ کچھ ہوتاہے‘‘میں توسیع ظہورکے لیے ایک بہترین معاون اداکارکافلم فیئرایوارڈ جیتا۔یوں 1990 کی دہائی سلمان خان کے لیے دھنی ثابت ہوئی اورانھوں نے اس دوران کئی کامیاب فلموں میں کام کیا جن میں ’ہم آپکے ہیں کون‘ ’ساجن‘ ہم آپکے ہیں کون؟‘ ’کرن ارجن‘ ’انداز اپنا اپنا‘ کچھ کچھ ہوتا ہے‘ بیوی نمبر 1‘ ا ور ہم دل دے چکے صنم‘ شامل ہیں ان کی دیگر کامیاب فلموں میں ’تیرے نام‘ ’نواینٹری‘ پارٹنر‘ ’وانٹڈ‘ باڈی گارڈ‘ دبنگ‘ نمایاں ہیں۔ 2010 میں ان کی فلم ’دبنگ‘ نے پوری دنیا میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے اور ایک سو پچاس کروڑ روپے سے زیادہ کا کاروبار کیا۔ اس فلم میں انھوں نے ایک کرپٹ پولیس افسر کا کردار نبھایا جس کو شائقین فلم نے بے انتہا پسند کیا۔ سلمان خان سلیم خان کے بڑے صاحبزادے ہیں۔ بھارتی اداکار سلمان خان کا کہنا ہے کہ انھیں فلموں میں ان کرداروں کو نبھانے میں زیادہ لطف آتا ہے جومشکل میں ڈال دے بھارتی فلم دبنگ کے لیے مجھے کاسٹ کیا گیا یہ میرے لیے اعزاز ہے دراصل مجھے اسی طرح کے کرداروں کو نبھانے میں مزہ آتا ہے ۔
تبصرے بند ہیں.