بھارت اور آسٹریلیا کو بھی پاکستان کا دورہ کرنا چاہیئے :ظہیر عباس

اکستان دنیا کی بڑی ٹیموں کو فول پروف سکیورٹی دینے کی صلاحیت رکھتا ہے ، اب بڑی ٹیمیں بھی ہمت کریں :سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم

لاہور ( ) پی سی بی کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی صدارت کے لئے نامزد ظہیر عباس نے زمبابوے کے دورے کے بعد بھارت ، آسٹریلیا سمیت دیگر ٹیموں سے بھی پاکستان کا دورہ کرنے کی درخواست کی ہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے آئی سی سی کی صدارت کے لئے نامزد سابق ٹیسٹ کرکٹر ظہیر عباس نے دنیا نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کے تسلسل کے لئے اپنا رول ادا کریں گے ۔ انہوں نے زمبابوے کے دورے کو خوش آئند قرار دیا ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کا کہنا تھا پاکستان بھارت ، آسٹریلیا سمیت دیگر ٹیموں کو فول پروف سیکورٹی دینے اور انٹرنیشنل سیریز کے احسن انتظامات کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ، اب بڑی ٹیموں کو بھی ہمت کرنی ہو گی ۔ بارباڈوس میں بائیس مئی کو آئی سی سی کا اجلاس ہو گا اور منظوری کی صورت میں ایشین بریڈ مین ظہیر عباس یکم جولائی سے ایک سال کے لئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی باقاعدہ صدارت سنبھالیں گے ۔ –

تبصرے بند ہیں.