بنگلہ دیشی کپتان مشرفی مرتضیٰ ٹریفک حادثے میں زخمی

مشرفی سائیکل رکشے پر پریکٹس کیلئے جا رہے تھے کہ رکشہ بس سے ٹکرا گیا ، دونوں ہاتھ زخمی ، بھارت کیخلاف سیریز سے قبل فٹ ہو جائیں گے :ترجمان بورڈ

ڈھاکہ  ) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے ون ڈے کپتان مشرفی مرتضیٰ میر پور میں حادثے کا شکار ہو گئے تاہم انہیں زیادہ چوٹ نہیں آئی ۔ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی جانب سے ایک روزہ میچوں میں کپتانی کے فرائض انجام دینے والے آل راؤنڈر مشرفی مرتضی سائیکل رکشہ پر سوار ہو کر پریکٹس سیزن میں شرکت کیلئے شیر بنگلا کرکٹ سٹیڈیم آ رہے تھے کہ ان کا رکشہ ایک بس سے ٹکرا گیا ۔ حادثے کے نتیجے میں بنگلہ دیشی کپتان کے دونوں ہاتھ زخمی ہو گئے ۔ ٹیم منیجمنٹ کا کہنا ہے کہ کھلاڑی کے زخم معمولی نوعیت کے ہیں اور وہ بھارت کیخلاف سیریز سے قبل فٹ ہو جائیں گے ۔ –

تبصرے بند ہیں.