اکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے ایک اچھی خبر کے ساتھ ہی ممکنہ خطرے سے آگاہ کر دیا۔ کہتے ہیں کہ بھارت سے سیریز کی امید روشن ہو گئی جبکہ سانحہ کراچی کے بعد زمبابوے کا دورہ پاکستان پر سوالیہ نشان لگ گئے ہیں۔
لاہور: ( قذافی سٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان نے کہا کہ بھارت جانا بہت سود مند ثابت ہوا۔ امید ہے کہ رواں سال دسمبر میں دونوں روایتی حریف پاکستان اور بھارت یو اے ای میں کرکٹ سیریز کھیلیں گے۔ چیئرمین پی سی بی نے ساتھ ہی ایک بری خبر بھی دے دی کہ سانحہ کراچی سانحے کے بعد زمبابوے ٹیم کا پاکستان آنا خطرے میں پڑنے لگا ہے۔ مہمان کھلاڑیوں نے حکومت اور بورڈ سے مشاورت شروع کر دی ہے۔ اس پریس کانفرنس میں چیئرمین شہریار خان کا یہ بتانا بھی خوش آئند تھا کہ رواں سال بنگلا دیشی ویمن ٹیم کی پاکستان آمد متوقع ہے۔ –
تبصرے بند ہیں.