سابق قومی کپتان اور مایہ ناز فاسٹ بائولر وسیم اکرم نے بھارتی لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن کی بھی کوچنگ شروع کر دی ہے۔
کولکتہ: (ویب ڈیسک) سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم نے سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن کی بھی کوچنگ شروع کر دی ہے۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے بولنگ کوچ نے گزشتہ روز وانکھیڈے سٹیڈیم میں ارجن کو بولنگ کے اسرارو رموز سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر ممبئی انڈینز سے وابستہ سچن ٹنڈولکر بھی قریب کھڑے اپنے بیٹے کو دیکھتے رہے۔ وسیم اکرم نے ارجن کو فٹنس کے حوالے سے بھی مشورے دیے۔ خیال رہے کہ 3 جون 1966 کو لاہور میں پیدا ہونے والے وسیم اکرم نے 356 ایک روزہ میچوں میں 502 وکٹیں لی ہیں۔ وسیم اکرم آج کل کمنٹری کرنے کے ساتھ ساتھ انڈین پریمئیر لیگ میں شاہ رخ خان کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈر کے باولنگ کوچ ہیں۔ وسیم اکرم بائیں ہاتھ سے بائولنگ کرنے والے دنیا کے سب سے بہتر گیند باز مانے جاتے تھے۔
تبصرے بند ہیں.