بھارتی میڈیا نے رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ فلم سٹار شاہد کپور کے ہمراہ نئی فلم میں دکھائی دیں گی۔
ممبئی: (ویب ڈیسک) بیٹی کے فلم میں آنے کی غلط خبر نے سچن ٹنڈولکر کو آگ بگولہ کر دیا ہے۔ سابق بھارتی سٹار کرکٹر نے کہا کہ یہ بے بنیاد بات ہے جس میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ میری بیٹی سارہ کی پوری توجہ اپنی تعلیم مکمل کرنے پر ہے۔ 17 سالہ سارہ ٹنڈولکر کے 2 بچوں میں بڑی ہیں جبکہ ان کا چھوٹا بھائی ارجن والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کرکٹ میں سرگرم ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ فلم سٹار شاہد کپور کے ہمراہ نئی فلم میں دکھائی دیں گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سچن کا کہنا تھا کہ میری بیٹی سارہ اپنی تعلیمی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہو رہی ہے۔ فلموں میں شامل ہونے کی خبریں بے بنیاد اور قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں۔ –
تبصرے بند ہیں.