Latest National, International, Sports & Business News

سعودی فرماںروا نے ولی عہد شہزادہ مقرن ، وزیر خارجہ سعود الفیصل کو برطرف کر دیا

ریاض:سعودی فرماںروا شاہ سلمان نے ولی عہد شہزادہ مقرن اور وزیر خارجہ سعود الفیصل کو برطرف کر دیا۔

سعودی ٹی وی کے مطابق سعودی فرماںروا شاہ سلمان نے ولی عہد شہزادہ مقرن کو برطرف کر دیا وہ نائب وزیر اعظم بھی تھے۔ ان کی جگہ شہزادہ نائف کو ولی عہد مقرر کیا گیا ہے جبکہ شہزادہ محمد بن سلطان نائب وزیر اعظم مقرر کیے گئے ہیں۔ سعودی وزیر خارجہ سعود الفیصل کو بھی عہدے سے برخاست کر دیا گیا ہے اور ان کی جگہ عادل الجبیر کو وزیر خارجہ تعینات کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ عادل الجبیر امریکہ میں سعودی عرب کے سفیر تھے۔

تبصرے بند ہیں.