ٹریڈنگ ہاؤسز کو 10 سال کیلئے ٹرن اوور ٹیکس سے استثنیٰ

اسلام آباد: ایف بی آر نے ٹریڈنگ ہاؤسز کو ابتدائی دس سالوں کے لئے ٹرن اوور ٹیکس سے استثنیٰ کی اجازت دے دی، انکم ٹیکس آرڈیننس دو ہزار ایک کے سیکشن ایک سو تیرہ کے تحت کمپنیز کے تحت چلنے والے ٹریڈنگ ہاؤسز کو کاروبار کے ابتدائی دس سال کے لئے ٹرن اوور ٹیکس کی چھوٹ حاصل ہوگی ، اس سلسلے میں ایف بی آر نے ایس آر او جاری کر دیا ہے۔ ٹیکس ماہرین کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس آرڈیننس دو ہزار ایک کے سیکشن ایک سو تیرہ ، ایک سو اڑتالیس اور ایک سو تریپن سے استثنیٰ صرف ان کمپنیز آپریٹنگ ٹریڈنگ ہاؤسز کو ہی حاصل ہوں گی جن کا اداشدہ سرمایہ ٹیکس ایئر کے اختتام تک پچیس کروڑ روپے سے زائد اور فکسڈ اثاثوں کی مالیت تیس کروڑ سے زائد ہوگی اور درآمدات اور سیلز کا کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ موجود ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.