کراچی: اسٹیٹ بینک نے دوہزار سترہ تک بینکنگ سیکٹر میں اسلامی بینکاری کا حصہ پندرہ فیصد تک بڑھانے کیلئے پانچ سالہ حکمت عملی مرتب کرلی۔ اسٹریٹجی پلان دوہزار تیرہ تا سترہ کا ڈرافٹ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کیلئے پیش کردیا گیا۔ اس سے قبل پانچ سالہ اسٹریٹیجی پلان دوہزار سات تا بارہ میں، اسلامی بینکاری کا حصہ بارہ فیصد تک بڑھانے کا ہدف مقررکیا گیا تھا۔ جو توانائی بحران کے باعث معاشی انحطاط کی وجہ سے حاصل نہیں ہوسکا۔ مجوزہ اسٹریٹیجک پلان میں عوام اور بزنس کمیونٹی کی مالی ضروریا ت کے پیش نظر، اسلامی بینکاری پراڈکٹ متعارف کرانے پر زور دیا گیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.