اسلام آباد: وزارت خزانہ نے آئندہ ما لی سال دوہزارتیرہ چودہ کے بجٹ مسودے کو حتمی شکل دے دی، وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چودہ جون کو بجٹ پیش کیا جائے گا۔وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مالی سال دوہزارتیرہ،چودہ کے بجٹ مسودے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے،تیرہ جون کو اقتصادی سروے پیش کیا جائے گا اورچودہ جو ن کو بجٹ پیش کیا جائے گا،آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں دس فیصد اضافے کا امکان ہے،پینشن کی مد میں پندرہ فیصد اضافہ کیا جائیگا، ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہتری لانے کیلئے اضافی فنڈ مختص کیے جانے کا امکان ہے،پولٹری کی صنعت پر ٹیکس میں اضافہ بھی کیا جائے گا،پولٹری فیڈ پربیس سے پچیس فیصد تک ٹیکس لگنے کا امکان ہے،سیگریٹ پر سیلز ٹیکس اور ڈیوٹی بڑھائی جائے گی۔
تبصرے بند ہیں.