کے ایس ای میں تیزی،انڈیکس میں 500 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی: کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی، ہنڈریڈ انڈیکس میں پانچ سو سے زائد پوائنٹس اضافے کے بعد اکیس ہزار پانچ سو کی حد بحال ہوگئی۔کراچی اسٹاک ایکس چینج میں گذشتہ روز کی مندی کے بعد کاروبار کا آغاز مثبت ہوا، سرمایہ کاروں کی حصص کی خریداری میں دلچسپی کے باعث مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی، سیشن کے اختتام پر بینچ مارک ہنڈریڈ انڈیکس پانچ سو بیالیس پوائنٹس اضافے سے اکیس ہزار پانچ سو ایک پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ میں مجموعی طور پر تیس کروڑ پچاس لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، جس میں دیوان سیمنٹ چار کروڑ اڑتیس لاکھ شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہا اور اس کا شیئر بانوے پیسے بڑھ کر آٹھ روپے چوالیس پیسے پر بند ہوا، اس کے علاوہ بینک آف پنجاب، فوجی سیمنٹ اور پی ٹی سی ایل کے شیئرز سرگرم رہے۔
تبصرے بند ہیں.