کراچی کے گنجان ترین تجارتی علاقے صدر میں بے انتہا ٹریفک کے دباو کو ختم کرنے کے لئے 39سال پہلے چلنے والی ٹرام کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کراچی (ویب ڈیسک) کمشنر کراچی نے کہا ہے کہ مستقبل قریب میں ، صدر کراچی کا سب سے بڑا بزنس مرکز بن جائے گا۔ یہاں ٹرام چلے گی ، سڑکیں پیدل چلنے والوں کے لئے مخصوص ہوں گی، 24 ہی گھنٹے شاپنگ سینٹر کھلے رہیں گے ، بچوں کے لئے جھولے لگیں گے۔ صدروہیکل فری زون ہوگا۔ امریکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے بتایا ہے کہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان صدر کو وہیکل فری زون بنانے کا منصوبہ رکھتے ہیں اور اس علاقے کی مخصوص سڑکوں پر ٹرام شروع کرنا اس پلاننگ کا خصوصی حصہ ہے۔ یہ پراجیکٹ باقاعدہ طور پر منظور بھی ہو چکا ہے۔ دو مراحل پر مشتمل اس پراجیکٹ کے تحت ایمپریس مارکیٹ اور اس سے متصل سڑکیں ہر قسم کی گاڑیوں کے لئے مکمل طور پر بند کر دی جائیں گی۔ اس کی جگہ ان سڑکوں پر ٹرام چلائی جائے گی۔ تاہم یہ ماضی میں چلنے والی ٹرام سے مختلف ہوگی اور ایک علاقے سے دوسرے علاقے تک چلنے کے بجائے صرف صدر کی اندرونی سڑکوں پر پیدل چلنے والوں کے لئے مخصوص ہوگی۔ اس ایریا میں کئی تاریخی عمارات بھی ہیں۔ لہذا ان کی نئے سرے سے دلکش اندار میں تزئین و آرائش کی جائے گی۔ کچھ عمارتوں کو مرمت بھی ہوگی جبکہ یہ پورا علاقہ چنگ چی کے لئے بند ہوگا۔ –
تبصرے بند ہیں.