ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے بنگلہ دیش کو تیسرے ون ڈے میں بھی ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں تمام میچ جیت کر کلین سویپ کر لیا ہے۔ اس میچ میں بنگلہ دیش کو 91 رنز سے شکست دی ہے۔
بیسی ٹیری (ویب ڈیسک) ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 338 رنز بنا ڈالے۔ رام دین نے آٹھ چوکوں اور گیارہ چھکوں کی مدد سے شاندار 169 رنز اور براوو نے سات چوکوں اور 8 چھکوں کی مدد سے 124 رنز بنا کر سکور اس مقام تک پہنچانے میں بنیادی کردار ادا کیا۔ بنگلہ دیش کے امین حسین نے چار وکٹ لئے۔ جواب میں مہمان ٹیم مقررہ پچاس اوورز تو کھیل گی تا ہم آٹھ وکٹوں پر صرف 247 رنز بنا پائی۔ تعمیم اقبال 55 اور مشفق الرحیم 72 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ رام پال نے چار وکٹیں اڑائیں۔ رام دین کو مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز کے اعزازات ملے۔ –
تبصرے بند ہیں.