بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ہی بارش کے باعث نہ ہو سکا۔ برسٹل میں ہونے والے اس میچ میں بارش نے ایک بھی اوور کی مہلت نہ دی۔
برسٹل (ویب ڈیسک) بارش کاآغاز پچھلی رات سے ہی ہو گیا تھا اور پچ پر کور ڈالنے کے باوجود مقررہ وقت پر کھیل شروع نہ کیاجا سکا۔ جب گراونڈ اس قابل ہوئی کہ کھیل ہو سکے تو اس کو بیس بیس اوورز تک محدود کر دیا گیا۔ تا ہم ابھی کم اوورز کا کھیل شروع بھی نہ ہوا تھا کہ ایک بار پھر تیز بارش نے آلیا اور کسی بھی کھیل کا امکان ختم ہو گیا۔ یہ مسلسل تیسرا سال ہے کہ انگلینڈ کا دورہ کرنے والی ٹیموں کے خلاف پہلا ون ڈے بارش کی نذر ہی ہو کر رہ گیا اور بارش نے جیتا ہے۔ اس سے قبل جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے خلاف ایسا ہی ہوا ہے کہ پہلا ون ڈے بارش کے باعث نہ ہو سکا۔ اب دونوں ٹیمیں کارڈیف روانہ ہو گئی ہیں ، جہاں کل یعنی بدھ کے روز دوسرا ون ڈے کھیلیں گی۔ –
تبصرے بند ہیں.