Latest National, International, Sports & Business News

جاوید ہاشمی کی طبیعت اچانک خراب، پمز ہسپتال منتقل، فزیو تھراپی کیلئے چین جائیں گے –

اسلام آباد()پاکستان تحریک انصاف کے صدر جاوید ہاشمی کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی جس کے بعد انہیں اسلام آباد کے پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

گزشتہ کئی ہفتوں سے مسلسل سیاسی سرگرمیوں کے باعث تحریک انصاف کے صدر جاوید ہاشمی کی طبعیت خراب ہو گئی ہے جنہیں پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ پمز ترجمان کا کہنا ہے کہ جاوید ہاشمی کو گلے کا انفیکشن ہوا ہے ، ان کا ایکس رے بھی کر لیا گیا اور خون کے نمونے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ہیں ۔ ڈاکٹرز نے جاوید ہاشمی کو اینٹی بائیوٹک شروع کرائی ہے ، ذرائع کے مطابق جاوید ہاشمی نے خرابی صحت کے باعث سیاسی سرگرمیاں بھی معطل کر دی ہیں ۔ کچھ دن پمز میں فزیو تھراپی کرائیں گے جس کے بعد جاوید ہاشمی کے بیرون ملک جانے کا امکان ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ جاوید ہاشمی امریکہ کی بجائے فزیو تھراپی کیلئے چین جائیں گے۔ –

تبصرے بند ہیں.