Latest National, International, Sports & Business News

انگلینڈ اور بھارت کے درمیان ون ڈے میچوں کی سیریز کا کل سے آغاز

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ برسٹل میں کھیلا جائے گا ،سٹراس اور دھونی جیت کیلئے پر عزم

لندن ( ) انگلینڈ اور بھارت کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کل سے شروع ہو گی ۔ ٹیسٹ کے بعد پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز برسٹل میں شیڈول میچ سے ہو گا ۔ انگلینڈ اور مہمان بھارت کے درمیان سیریز کا افتتاحی میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن ڈھائی بجے شروع ہو گا ۔ پانچ ٹیسٹ میچوں میں تین ایک کی شکست کھانے والی دھونی الیون نے ون ڈے سیریز میں کم بیک کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے ۔ دوسری جانب میزبان انگلش ٹیم کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ سیریز کی جیت سے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے ۔ مختصر دورانیے کی سیریز میں بھی کامیابی سمیٹیں گے ۔ –

تبصرے بند ہیں.