قومی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹ پر 121 رنز سکور کئے ،آسٹریلیا نے سکور 5 وکٹوں پر حاصل کر لیا
برسبین () آئی سی سی ویمنز کرکٹ چیمپئن شپ میں پاکستان ٹیم کو دوسرے میچ میں بھی شکست ہو گئی ۔ میزبان آسٹریلیا نے مسلسل دوسری فتح سمیٹ لی ۔ برسبین میں ہونیوالا ون ڈے میچ بارش کے باعث 25 اوورز تک محدود کیا گیا ۔ قومی خواتین کرکٹرز نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹ پر 121 رنز بنائے ۔ جویریہ خان 46 اور بسمہ معروف 26 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں ۔ میزبان آسٹریلوی ویمنز نے مقررہ ہدف 24 اعشاریہ تین اوور میں 5 وکٹ کے نقصان پر پورا کیا ۔ الیکس بلیک ویل نے 39 اور جیس جوناسن نے 33 رنز سکور کیے ، کینگروز خواتین نے پاکستان کے خلاف مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی ۔ قومی ٹیم کا تیسرا میچ بھی آسٹریلیا سے 26 اگست کو ہو گا ۔ –
تبصرے بند ہیں.