Latest National, International, Sports & Business News

سیاسی صورتحال کے باعث روپیہ دباؤ کا شکار ہوا: اسٹیٹ بنک

اسٹیٹ بنک کے مطابق روپے کی قدر میں دباؤ عارضی ہے۔ سیاسی صورتحال کے باعث روپیہ وقتی دباؤ کا شکار ہوا۔

کراچی: () اسٹیٹ بنک کے ڈائریکٹر مانیٹری حمزہ ملک کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ مستقبل میں بیرونی رقوم کی آمدسےروپے کی صورتحال بہتر ہو گی۔ اسٹیٹ بنک کے قانون میں تبدیل کا ڈرافٹ قومی اسمبلی بھیج چکے ہیں۔ قرض لینے کی بڑی وجہ مالیاتی خسارہ ہے ، آمدنی اور اخراجات کے فرق کو بہتر کئے بغیر خسارے پر قابو پانا مشکل ہے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں کچھ امور پر تبادلہ خیال ابھی جاری ہے۔ معیشت کی بنیادی خرابی ابھی بھی موجودہ ہے جس کو بہتر بنانے کے لئے آمدن بڑھانی ہو گی یا پھر اخراجات کم کرنا ہو گے۔ –

تبصرے بند ہیں.