گارڈینز آف دی گلیکسی کا پریمیئر،فلم کی کاسٹ کی شرکت

فلم کی کہانی ایسی دنیا کے حوالے سے ہے جہاں سپر ہیروز دشمنوں سے لڑیں گے

لاس اینجلس ) لاس اینجلس میں ہالی وڈ کی سائنس فکشن فلم گارڈینز آف دی گلیکسی کا پریمئیر ہوا جس میں فلم کی کاسٹ نے شرکت کی ۔اداکار کرس پیٹ پریمیئر کے موقع پر ریڈ کارپٹ پر واک کرتے نظر آئے، اس موقع پر مداحوں کی بڑی تعداد اپنے ستاروں کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے جمع تھی ۔ گارڈینز آف دی گلیکسی کی کہانی ایسی دنیا کے گرد گھومتی ہے جہاں سپر ہیروز دشمنوں سے لڑیں گے ۔ ہدایتکار جیمز گن کی یہ فلم یکم اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔ –

تبصرے بند ہیں.