کراچی : رواں سال پیداواری لاگت میں اضافے کے باعث زرعی پیداوار میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ وزارت فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ کے مطابق رواں مالی سال گندم،چاول اور کپاس کی فصلوں کا پیداواری ہدف حاصل نہیں ہوسکے گا، جس کی اہم وجہ پیداواری لاگت میں پچیس سے تیس فیصد اضافہ ہے۔ پانچ سال میں پاکستانی روپے کی قدر میں نمایاں کمی کے باعث درامدی زرعی آلات مہنگے ہوگئے۔ گزشتہ سال گندم کی پیداوار دو کروڑ پچاس لاکھ ٹن کے مقررہ ہدف کے مقابلے میں دو کروڑ پینتیس لاکھ ٹن رہی تھی جبکہ سال گندم کی پیداوار کا تخمینہ دو کروڑ چالیس لاکھ ٹن ہے۔ کپاس کی پیداوار بھی ہدف سے پندرہ لاکھ بیلز کم رہے گی جبکہ چاول کی پیداوار بھی ستر لاکھ ٹن اندازے کے برعکس صرف باسٹھ لاکھ ٹن رہنے کا خدشہ ہے۔
تبصرے بند ہیں.