آئی پی ایل :اسپاٹ فکسنگ ،کرکٹرکے مسقبل کے فیصلے کا جلد امکان
نئی دہلی : بھارتی کرکٹ بورڈ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث تینوں کرکٹرزکے مستقبل کا فیصلہ ایک ماہ میں کریگا۔ بی سی سی آئی کے اعلی حکام فاسٹ بالرسری سانتھ پرتاحیات پابندی لگانے پرمتفق ہوگئے۔کیرالہ سے تعلق رکھنے وا لے سری سانتھ نے آئی پی ایل میں میچ فکسنگ کرکے اپنا کیرئیرداوٴپرلگادیا۔ بی سی سی آئی کے حکام دہلی پولیس کی جانب سے ہونیوالی تحقیقات کومانیٹرکریں گے۔ بورڈ کے زیادہ ترحکام اس بات پرمتفق ہیں کہ اسکینڈل کے مرکزی کردار سری سانتھ کودوبارہ کبھی کرکٹ کھیلنے کا موقع نہ دیا جائے۔ بی سی سی آئی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ روی سوانی تیس دن میں کھلاڑیوں کیخلاف تحقیقات مکمل کرکے اپنی رپورٹ ڈسپلنری کمیٹی کودیں گے جس کے بعد تینوں کھلاڑیوں کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائیگا، لیکن بی سی سی آئی کے اعلی حکام کا اس حوالے سے موڈ بہت واضح ہے اوروہ سری سانتھ کوتاحیات پابندی سے کم سزادینے کے حق میں نہیں ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے گزشتہ سال اسٹنگ آپریشن کے دوران پکڑ ے جانیوالیکرکٹرٹی پی سدھیندرا پرتاحیات پابندی عائد کردی تھی لیکن سری سانتھ کوتوپولیس نے گرفتارکیا ہے اوران کیخلاف ثبوت بھی ہیں اسلئے فاسٹ بالرکے پاس اب بچنے کا کوئی راستہ نہیں ہے۔
تبصرے بند ہیں.