ملکی زرمبادلہ ذخائر، ایک ہفتے میں 14 کروڑ 85 لاکھ ڈالر کمی

بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے باعث ملکی زرمبادلہ ذخائرمیں ایک ہفتے کے دوران چودہ کروڑ پچاسی لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی۔ مجموعی ذخائر آٹھ ارب سولہ کروڑ ڈالر رہ گئے۔

کراچی: () اسٹیٹ بنک کے مطابق دس سے سترہ جنوری کے دوران مرکزی بنک کے ذخائر میں چودہ کروڑ انچاس لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد ذخائر تین ارب بتیس کروڑ ڈالر پر آ گئے۔ شیڈول بنکوں کے ذخائر چھتیس لاکھ ڈالرکمی کے بعد چار ارب چوراسی کروڑ ڈالر رہ گئے۔ ایک ہفتے کے دوران پانچ کروڑ نوے لاکھ ڈالر قرضوں کی سروسنگ کی مد میں ادا کئے گئے۔

تبصرے بند ہیں.