ڈرائی فروٹ اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد: ملک میں سردی بڑھتے ہی ڈرائی فروٹ اور پھلوں کی قیمت میں دو سے تین گنا اضافہ۔ ڈرائی فروٹ بھی شہریوں کی قوت وخرید سے باہر ہوگئے۔ ملک میں حالیہ سردی کی شدت میں اضافہ کے بعد ڈرائی فروٹ پھلوں اور سبزیوں کی قیمت میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا ہے۔ حکومت کے قیمت کنٹرول کرنے کے دعوی کاغذوں کی نذر ہوگئے ہیں۔ مارکیٹ میں ڈرائی فروٹ، بادام کی قیمت 1100 روپے فی کلو اور اخروٹ کی قیمت 1800 روپے فی کلو پر پہنچ گئی ہے۔ ڈرائی فروٹ بھی شہریوں کے لئے صرف دیکھنے کی حد تک میسر ہیں۔ قوت خرید سے باہر ہونے کی صورت میں شہریوں نے ڈرائی فروٹ کی خریداری کم کر دی ہے۔

تبصرے بند ہیں.