مولانا سمیع الحق کا طالبان سے مذاکرات سے علیحدگی کا اعلان

مولانا سمیع الحق نے طالبان سے مذاکرات سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔ کہتے ہیں حکومت سے سیز فائر کا مطالبہ کیا تھا عملدرآمد نہیں کیا گیا۔

پشاور: () مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ جب وزیر اعظم کی جانب سے طالبان کے ساتھ مذاکرات کی ذمہ داری سونپی گئی تو یکم جنوری سے ہی مذاکرات کا آغاز کر دیا تھا جس کے 2 روز بعد مثبت جواب ملا اور اس حوالے سے دو جنوری کو وزیراعظم کو پیغام بھجوایا کہ اگلی حکمت عملی سے آگاہ کیا جائے تاہم بار بار رابطوں کے باوجود وزیراعظم نے کوئی جواب نہیں دیا۔ مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ میں نے 20 جنوری کو فائربندی کی اپیل کی اور کہا کہ فوجی آپریشن اور طاقت آزمائی سے گریز کیا جائے لیکن گزشتہ روز اچانک شمالی وزیرستان، وادی تیراہ اور دیگر قبائلی علاقوں میں کارروائی شروع کر دی گئی۔ ان حالات میں وہ خود کو ان معماملات سے الگ کرنا چاہتے ہیں۔ واضح رہے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد مولانا سمیع الحق نے کہا تھا کہ نواز شریف نے انہیں طالبان سے مذاکرات کرنے کا ٹاسک دیا ہے تاہم حکومت کی طرف سے ان کے بیان سے تردید کر دی گئی کہ مولانا کو ایسا کوئی ٹاسک نہیں دیا گیا

تبصرے بند ہیں.