Latest National, International, Sports & Business News

جان کیری نے ایران پرپابندیاں نرم کرنے کی منظوری دیدی

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ایران پر پابندیاں نرم کرنے کی منظوری دے دی۔

واشنگٹن: () امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ایران نے اپنے جوہری پروگرام کو روکنے کیلئے ٹھوس اور واضح اقدامات شروع کر دئیے ہیں اس لئے امریکا نے ایران پر عائد پابندیوں کو نرم کرنے کیلئے کارروائی شروع کر دی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی کے مطابق ایران جوہری پروگرام پر عالمی خدشات دور کرنے کا یہ ایک اہم موقع ہے پابندیاں نرم ہونے کے بعد ایرانی معیشت کو محدود ریلیف ملے گا۔ امریکی وزیر خارجہ کے دستخظ کے بعد پابندیوں میں نرمی کا بل اگلے ہفتے امریکی کانگرس کو بھجوایا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.