ماریہ شراپووا اپ سیٹ شکست کے بعد آسٹریلین اوپن سے باہر

میلبورن )سابق عالمی چیمپئن ماریہ شراپووا اپ سیٹ شکست کے بعد آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سنگلز ایونٹ سے باہر ہو گئیں ، دفاعی چیمپئن وکٹوریہ ازارینکا اپنا میچ جیت کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔

میلبورن میں جاری سیزن کے پہلے گرینڈ سلیم کے چوتھے راؤنڈ میں تھرڈ سیڈڈ ماریہ شراپووا ، سلواکیہ کی ڈومینکا کے مدمقابل ہوئیں۔دلچسپ مقابلے میں سلواکین حریف ڈومینکا ماریہ شراپووا کو تین چھ ، چھ چار اور چھ ایک سے آؤٹ کلاس کرنے کامیاب ہوئیں ، ادھر بیلا روس کی وکٹوریہ ازارینکا نے امریکہ کی سلونے کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ پکی کر لی۔وکٹوریہ ازارینکا کی کامیابی کا اسکور چھ تین اور چھ دو رہا۔

تبصرے بند ہیں.