ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے پر عملدرآمد آج شروع ہو گا

تہران ()ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جنیوا میں ہونے والے جوہری معاہدے پر آج سے عملدرآمد شروع ہو گیا۔

گزشتہ سال نومبر میں ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان تہران کے ایٹمی پروگرام پر کامیاب مذاکرات ہوئے۔معاہدے کے تحت ایران جوہری سرگرمیوں کو 6 ماہ کے لیے روک دے گا اور یورینیم کی افزودگی میں 20 فیصد کمی کرے گا۔اس دوران ایران ایٹمی پلانٹس میں یورینیم افزودگی کی مشینوں کو تبدیل نہیں کریگا۔کوئی نیا ایٹمی پلانٹ اور یورینیم افزودگی سے متعلق سائنسی تحقیق سے گریز کرے گا۔ایران کوئی ایسا ایٹمی پلانٹ نہیں بنائے گا جس سے وہ پلوٹونیم کو اس حد تک افزودہ کر لے کہ وہ ایٹم بم بنانے کے لیے استعمال ہو سکے۔ان شرائط پر عملدرآمد کے بعد ایران سے کچھ بین الاقوامی پابندیاں اٹھا لی جائیں گی۔ایرن کی معیشت کی بحالی کیلئے 4 اعشاریہ 2 ارب ڈالر منجمد اثاثے غیر منجمد کردیئے جائیں گے۔ایرانی مصنوعات کو عالمی منڈی تک رسائی بھی دی جائے گی۔ایرانی پیٹرولیم مصنوعات اور گاڑیوں کی درآمد پر سے پابندی اٹھا لی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.