ڈاکار ریلی: مارک کوما اور نینی روما کی مجموعی برتری

ارجنٹائن ڈاکار ریلی میں اسپین رائیڈر مارک کوما اور ڈرائیور نینی روما نے مجموعی برتری حاصل کر لی۔

بیونس آئرس:() ارجنٹائن میں جاری ورلڈ کار اور بائیک ریلی دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔ (Atacama) کے صحراؤں میں ہونیوالے گیارہویں مرحلے میں شرکاء کے درمیان سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملے۔ کار ریس میں دو بار کے عالمی چیمپئن فرانس کے (Paperhanger) نے شاندار ڈرائیونگ کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ مجموعی طور پر سب سے زیادہ پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست اسینش ڈرائیور نینی روما دوسرے اور قطر کے ناصر العطیہ تیسرے نمبر پر رہے۔ بائیک ایونٹ میں اسپین کے رائیڈر مارک کوما نے پہلی پوزیشن پر قبضہ کیا۔ اس شاندار فتح کے ساتھ کوما ریس میں مجموعی برتری بھی اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئے۔ ریس میں دو منٹ اکاون سیکنڈز کے فرق سے فرانس کے (Cyril Despres) دوسری پوزیشن پر رہے۔

تبصرے بند ہیں.