کسی کے خلاف بھی انتقامی کاروائی نہیں کریں گے: ذکا اشرف

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین ذکاء اشرف نے دوبارہ اپنے اختیارات سنبھال لیے۔ چیئرمین نے کہا کہ اپنے عہدے پر بحال ہو کر وہ کسی سے انتقام نہیں لیں گے۔

لاہور:) پاکستان کرکٹ بورڈ میں چیئرمین ذکاء اشرف نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چئیرمین پی سی بی کا کہنا تھا وہ اپنے عہدے پر بحالی کے بعد کسی کے خلاف بھی انتقامی کاروائی نہیں کریں گے۔ ذکاء اشرف نے کہا کہ مصباح الحق کو ورلڈ کپ 2015 میں کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ ماہرین کی مشاورت اور فٹنس دیکھ کر کیا جائے گا کرکٹ معاملات کے سوال پر چیرمین کا کہنا تھا کہ ٹیموں کا اعلان اور سلیکشن کمیٹی اور ٹیم منیجمنٹ کا فیصلہ دو تین روز میں ہو گا۔انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ وہ جلد ہی وزیراعظم نواز شریف سے مل کر کرکٹ معاملات پر بریفنگ دینا چاہتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.