شارجہ: سری لنکن ٹیم کی محتاط بیٹنگ جاری

شارجہ ٹیسٹ میں سری لنکن ٹیم کی محتاط بیٹنگ جاری ہے۔ اس وقت آئی لینڈرز نے دو وکٹ کے نقصان پر ایک سو تین رنز بنا لیے۔

شارجہ:() شارجہ میں جاری ٹیسٹ میچ میں مہمان آئی لینڈرز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ لنکنز کو پہلا نقصان اکتیس رنز کے مجموعے پر ہوا۔ کوسال سلوا 17 رنز بنا کر محمد طلحہ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔جبکہ FDM Karunaratne کو عبدالرحمن نے 34 پر انہیں کیچ آئوٹ کیا۔ یونس خان نے ان کا کیچ لیا۔ مصباح الیون تین تبدیلیوں کے ساتھ میدان میں موجود ہے۔ محمد حفیظ، سمیت بلاول بھٹی اور راحت علی ڈراپ ہیں ان کی جگہ اظہر علی، محمد طلحہ اور عبدالرحمان فائنل الیون میں شامل ہیں۔ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں سری لنکا کو پاکستان کے خلاف ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

تبصرے بند ہیں.