پہلی ششماہی ، ملکی تجارتی خسارے میں 5 8.7 فیصد کمی

درآمدات میں کمی اور برآمدات میں اضافے سے پہلی ششماہی میں ملکی تجارتی خسارے میں کمی ہوئی۔

اسلام آباد: () وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے دسمبر تک ملکی تجارتی خسارہ آٹھ اعشاریہ سات ، پانچ فیصد کمی سے نو ارب تین کروڑ ڈالر رہا۔ پچھلے مالی سال کے اسی عرصے میں خسارہ نو ارب چھیالیس کروڑ ڈالر پر موجود تھا۔ پہلی ششماہی کے دوران برآمدات پانچ اعشاریہ ایک فیصد اضافے سے بارہ ارب تریسٹھ کروڑ ڈالر رہی جبکہ درآمدات ایک اعشاریہ ایک فیصد کمی سے اکیس ارب سڑسٹھ کروڑ ڈالر رہی۔

تبصرے بند ہیں.