اسلام آباد ہائیکورٹ نے ذکاء اشرف کو چیئرمین پی سی بی کے عہدے پر بحال کر دیا

)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین ذکاء اشرف کو عہدے پر بحال کر دیا ہے۔

ذکا اشرف نے اپنی برطرفی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔واضح رہے کہ ذکا اشرف کی معطلی کے کرکٹ بورڈ کے معاملات قائم مقام چیئرمین نجم سیٹھی کے سپرد کیے تھے جن کو کسی بھی بڑے فیصلے کا اختیار نہیں تھا۔اب ذکا اشرف کی بحالی کے بعد کرکٹ بورڈ کے تمام معاملات ان کے سپرد ہوں گے۔واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے انتخاب کا سلسلہ بھی جاری ہے جو کہ چیئرمین کی تبدیلی سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

تبصرے بند ہیں.