Latest National, International, Sports & Business News

سال کے پہلے گرینڈ آسٹریلین اوپن کے ڈراز کا اعلان

سال کے پہلے گرینڈ آسٹریلین اوپن کے ڈراز کا اعلان کر دیا گیا۔ سابق ورلڈ چیمپئن نوواک جوکووچ اور وکٹوریہ ازارینکا اپنے اعزاز کا دفاع کریں گی۔

میلبورن:() آسٹریلیا کے میلبورن پارک میں سیزن کے پہلے گرینڈ سلیم کے ڈراز کا اعلان کیا گیا۔ اس موقع پر ٹرافی کی رہنمائی بھی کی گئی۔ ڈراز کے مطابق عالمی نمبر ایک اسپینش سٹار رافیل نڈال مقامی کھلاڑی برنیٹ ٹونی کا سامنا کریں گے۔ سترہ بار کے گرینڈ سلیم چیمپئن سوئس سٹار روجر فیڈرر میزبان ملک کے جیمس ڈک وارتھ کے مد مقابل ہوں گے۔ دفاعی چیمپئن نوواک جوکووچ کا مقابلہ سلوواکیہ کے لیکس لیسکو سے ہوگا۔ خواتین مقابلوں میں عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز کا سامنا آسٹریلیا کی ایش لائف بارڈی سے ہوگا۔ جبکہ دفاعی چیمپئن وکٹوریہ ازارینکا اپنی مہم کا آغاز سویڈن حریف جوہانا لارسن کے خلاف کرے گی۔

تبصرے بند ہیں.