رواں سال کے آخر تک ایل این جی کی درآمد شروع ہو جائے گی: خرم دستگیر

وزیر مملکت برائے تجارت و ٹیکسٹائل خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ رواں سال کے آخر تک ایل این جی کی درآمد شروع ہو جائے گی ۔ جی ایس پی پلس اسٹیٹس ملنے کے بعد معاشی سفارتکاری مزید تیز کی جائے گی۔

فیصل آباد: () فیصل آباد چیمبر آف کامرس میں صنعتکاروں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انجینئر خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ جی ایس پی پلس اسٹیٹس ملنے سے “امداد نہیں تجارت “کا ماٹو پہلی بار حقیقت بن کر سامنے آیا ہے تمام ہمسائیہ ممالک کے ساتھ تعلقات قائم کر کے ملکی معیشت کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ تجارت پر موجود تاجروں کے تحفظات کو دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حکومت اور سرمایہ دار کے رشتہ کو مضبوط کیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.