پاکستان آئی ایم ایف کو 2014 کی پہلی قسط آج ادا کرے گا

پاکستان آج آئی ایم ایف کو نئے سال کی پہلی قسط ادا کرے گا۔ دو کروڑ تریسٹھ لاکھ ڈٖالر کی قسط ادا کی جائے گی۔

اسلام آباد: () شیڈول کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے کو قرض کی قسط کی ادائیگی ای سی ایف پروگرام کی مد میں ادا کی جائے گی جو سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں حاصل کیا گیا تھا۔ پاکستان نے آئی ایم ایف کو سال دو ہزار تیرہ کے دوران پونے چار ارب ڈالر کے قریب ادا کئے تھے۔ آج کی جانے والی ادائیگی کے بعد عالمی مالیاتی ادارے کو اگلی قسط فروری کے ماہ میں دی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.