دوسرا ٹیسٹ، پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 165 رنز پر آؤٹ

پاک سری لنکا سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 165 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

دبئی: () انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کی جانب سے خرم منظور اور احمد شہزاد بیٹنگ اننگز کے لیے میدان میں آئے۔ احمد شہزاد زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے وہ 3 رنز بنا کر Pradeep کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ محمد حفیظ بھی صرف 21 رنز کا اضافہ کر کے پویلین لوٹ گئے۔ یونس خان نے ٹوٹل میں 13 رنز جوڑے۔ کپتان مصباح الحق بھی ٹیم کو سہارا نہ دے سکے اور ایک رن بنا کر چلتےبنے۔ خرم منظور نے اس کے بعد اسکور آگے بڑھایا وہ 73 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ نوان پردیب نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

تبصرے بند ہیں.