اولڈ ٹریفرڈ: مانسچسٹر یونائیٹڈ ایف اے کپ سے آئوٹ

سوانسی کی ٹیم نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو دو ایک سے اپ سیٹ کر ایف اے کپ سے آؤٹ کر دیا۔ اس فتح کے ساتھ سوانسی نے اولڈ ٹریفرڈ پر اپنا خراب ریکارڈ بھی بہتر بنایا۔

اولڈ ٹریفرڈ: () ایف اے کپ کے تیسرے راؤنڈ کے میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور سوانسی کی ٹیمیں مد مقابل ہوئیں۔ کھیل کے بارہویں منٹ میں سوانسی کے مڈ فیلڈر روٹل ایج نے پہلا گول کر کے ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلائی جس کے چار منٹ بعد ہی مین یو کے فارورڈ ہرناڈیز نے جوابی گول کر کے حساب برابر کیا۔ میچ کے آخری منٹ میں روٹل ایج نے مزید ایک گول اسکور کر کے برتری دو ایک کی اور ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی سوانسی نے اولڈ ٹریفرڈ کے گراؤنڈ پر ملنے والی اپنی ناکامیوں کو بھی بریک لگائی۔

تبصرے بند ہیں.