قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

لاہور()قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی ہے.قومی ٹیم کو ایونٹ کے فائنل میچ میں بھارتی ٹیم سے شکست ہوئی

علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیم منیجر علی ضیاء کا کہنا تھا کہ روائتی حریف بھارت کے ساتھ کھیل کر ان کی خوبیوں اوراپنی خامیوں کا پتا چل گیا۔ جو ورلڈ کپ میں فائدہ دے گا۔ ٹیم کے کپتان سمیع اسلم ورلڈکپ کی تیاری کے حوالے سے کافی پرجوش دکھائی دیے۔ کہنے لگے کہ ذہنی طور پر ایک اچھی ٹیم تیار ہوچکی ہے۔ کھلاڑی بلند حوصلے کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور قوم کو جیت کا تحفہ دیں گے۔ متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے جونیئر ایشیاء کپ میں قومی ٹیم بھارت سے فائنل میچ ہار گئی تھی۔ اس سے قبل لندن میں کھیلی گئی ٹرائی اینگلر سریز میں قومی ٹیم ناقابل شکست رہی۔

تبصرے بند ہیں.