سعودی وزیر خارجہ سعود الفیصل دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

سعودی وزیر خارجہ سعود الفیصل دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، وہ پاکستانی قیادت سے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کریں گے۔

اسلام آباد: () مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے سعودی وزیر خارجہ کا چکلالہ ائیربیس پر استقبال کیا۔ اپنے دورے کے دوران سعودی وزیر خارجہ صدر، وزیراعظم، مشیر خارجہ سمیت پاکستانی حکام سے دو طرفہ امور کے علاوہ علاقائی ترقی خصوصاً افغانستان سے نیٹو فوجیوں کے انخلاء کی صورتحال پر بات چیت کریں گے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان کے مطابق سعودی وزیر خارجہ کا یہ دورہ اسلامی ملکوں سے تعلقات کو مزید فروغ دینے سے متعلق ان کی حکومت کی پالیسی کا حصہ ہے۔

تبصرے بند ہیں.