دیپکا پڈوکون نے زندگی کی 28 بہاریں دیکھ لیں

سال دو ہزار تیرہ میں بالی وڈ پر راج کرنے والی شوخ وچنچل اداکارہ دیپکا پڈوکون نے زندگی کی اٹھائیس بہاریں دیکھ لیں۔ کہتی ہیں بالی وڈ میں یہ سال بھی انہی کا ہے۔

ممبئی: () 5 جنوری 1986ء کو ڈنمارک کے شہر کوپن ہیگن میں آنکھ کھولنے والی دیپکا پڈوکون نے عملی زندگی کا آغاز بھارتی شہر بنگلور سے کیا۔ 2006ء میں کرناٹک فلم “ایشوریہ “سے انہوں نے فلم نگری میں قدم رکھا لیکن ،شہرت کی بلندیوں پر انہیں بالی وڈ فلم ”اوم شانتی اوم” نے پہنچایا۔ اوم شانتی اوم میں دیپکا پڈوکون اور بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی جوڑی کو بےحد پسند کیا گیا۔ بچنا اے حسینو میں رنبیر کپور ان کے مدمقابل تھے۔ ان کے ساتھ بھی دیپکا کی جوڑی بھی خوب سجی۔ دیپکا پڈوکون نے بالی وڈ کو چاندنی چوک ٹو چائنا، لو آجکل، ہاؤس فل، کوک ٹیل، ریس ٹو جیسی خوبصورت فلمیں دیں۔ سال دو ہزار تیرہ میں دیپکا پڈوکون نے یہ جوانی ہے دیوانی، چنائی ایکسپریس اور رام لیلا جیسی سپرہٹ فلمیں دے کر میدان مار لیا۔ رام لیلا میں ان کی خوبصورت پرفارمنس نے تو شائقین کے دل موہ لئے۔ سال دو ہزار چودہ بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ کی تین فلمیں سینما گھروں کی زینت بنیں گی۔

تبصرے بند ہیں.