بھارت نے انڈر 19 ایشا کپ کے فائنل میں پاکستان کو 40 رنز سے شکست دے کر ٹائیٹل اپنے نام کر لیا۔
شارجہ: () ٹورنامنٹ کے فائنل میں گرین شرٹس نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو اس کے لیے نقصان دہ ثابت ہوا۔ روایتی حریف بھارت کی جانب سے وجے زول اور سمسن کی سنچریوں کی بدولت ٹیم نے مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں پر 314 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے ضیاء الحق ، ظفر گوہر اور کامران علی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں ۔ قومی ٹیم نے 315 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی باؤلنگ کا مقابلہ تو کیا لیکن مقررہ اوورز میں گرین شرٹس صرف 274 رنز بنا سکی ۔ پاکستان کی جانب سے کامران غلام 102 اور سمیع اسلم 87 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
تبصرے بند ہیں.